ضرورت رپورٹرز
قومی خبریں
گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایاجائے،سپریم کورٹ
اسلام آباد۔لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت کےدوران سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کی سزا ادائیگی رنےوالوں کو نہ دی جائے عدالت نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز،سیکرٹری خزانہ اورسی ای اوکے ای ایس سی کو بھی طلب کرلیاہے چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت کی عدالتی حکم میں کہاگیاہے کہ چیف سیکرٹریزخود یا ایڈووکیٹ جنرلز کے ذریعے پیش ہوں گیس چوری پر پوری طرح قابو نہیں پایاگیا گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے عدالت نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے ایم ڈیز سے گیس فراہمی اور چوری کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مینجمنٹ میں بہتری سے بجلی کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے کے ای ایس سی بتائے کہ اس کی پیداواری گنجائش کتنی ہے اوروہ اپنے وسائل سے کتنی بجلی پیداکررہا ہے کے ای ایس سی اپنی ضرورت کےمطابق بجلی پیدا کر رہا ہے تو یہ قابل ستائش ہے چیف جسٹس نے کہاکہ وزیراعظم توانائی پالیسی کا اعلان کرنے والے ہیں، بعد میں سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ 1.7.13.4.30PM
شاہراہوں کی تعمیر میں بلوچستان کےساتھ زیادتی ہوئی،ڈاکٹر عبد المالک
کوئٹہ۔وزیر اعلیٰ بلوچستا ن ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ گذشتہ ادوار میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے سلسلے میں بلوچستان ساتھ زیادتی ہوئی صوبے کے لئے مختص فنڈز دوسرے صوبوں کو منتقل کئے گئےقومی شاہراہوں کی تعمیر پر وفاق کی خصوصی وجہ کی ضرورت ہےیہ بات ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی حامد علی خان سے ملاقات دروان کہی،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این ایچ اے اور دیگر شعبوں میں بلوچستان کے حصےپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاانہوں نے ہدایت کی کہ این ایچ اے صوبے میں قومی شاہراہوں پر کام کی رفتار میں تیزی لائے قومی شاہراہوں کے منصوبوں کو دو سال کےاندرمکمل کیاجائے جن میں گوادر تربت ہوشاپ اور قلات کوئٹہ چمن قومی شاہرائیں شامل ہیں اس سے قبل وز یراعلیٰ کو بلوچستان میں قومی شاہراہوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفننگ میں بتایا گیا کہ ملک کی کل 12ہزار131کلومیٹر طویل شاہراہوں میں سے4ہزار565کلو میٹرشاہراہیں بلوچستان میں ہیں۔30.6.13.5.10PM
پشاور۔ فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ سولہ افراد جاں بحق
شاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں کاربم دھماکے میں16 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے زخمیوں میں چھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے کاربم دھماکے میں چالیس کلو گرام بارودی مواد اور مارٹر شیل بھی استعمال کئے گئے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس اسٹیشن کے قریب اس وقت زورداردھماکہ ہوا۔ جب ایف سی کا قافلہ وہاں سے گذر رہا تھا پولیس کے مطابق دھماکے میں بارود سے بھری گاڑی استعمال کی گئی بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق چالیس کلو گرام بارودمواد استعمال کیا گیا جس میں مارٹرشیل بھی موجود تھے دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی سمیت دس گاڑیاں اور ایک درجن دکانیں تباہ ہوگئیں زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا اسپتال ذرائع کےمطابق اسپتال لائی گئی نعشوں اور زخمیوں میں عام شہری زیادہ ہیں زخمیوں میں ایک نوعمر بچہ اور خاتون بھی شامل ہے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چھ کی حالتت شویش ناک ہے دو زخمی سی ایم ایچ پہنچادیئے گئے ہیں۔30.6.13.3.00PM
خضدار میں مسافر بسوں پر فائرنگ تین مسافرجاں بحق
خضدار کے قریب وڈھ میں 2مختلف مقامات پر مسافر بسوں پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ٹرانسپوٹرز کی طویل ہڑتال دوران خوراک نہ ملنے سے گاڑیوں میں محصور 2بچے دم توڑ گئے وڈھ کے قریب کاکا ہیر اور درا کہالہ کے مقامات پر نامعلوم افراد نے مسافر بسوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق ہوگئے اس سے پہلے خضدار کے علاقے وڈھ میں ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن نے اپنی28گھنٹوں سے جاری ہڑتال ختم کردی ہے ہڑتال کی وجہ سے کراچی کوئٹہ شاہراہ پر کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھیں، اس دوران کراچی سے کوئٹہ جانےوالے مسافروں کے 2 بچے بھی خوراک نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔30.6.13.2.30PM
سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور
کراچی۔سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور رکرلیا گیا ہے جس کے بعد ایم کیو ایم سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نےایوان سے واک آؤٹ کردیارپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا 617 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا،بجٹ میں عائد ٹیکس کیخلاف اپوزیشن نے سندھ اسمبلی سے واک آوٴٹ کیا،واک آؤٹ کرنے والوںمیں میحدہ قومی مومنٹ ، مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ فنکشنل کے اراکین نے اسمبلی سے واک آوٴٹ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے پراپرٹی ٹیکس میں 20سے 25فیصد اضافے کا بل پیش کیا،تاہم ایم کیو ایم نے پراپرٹی ٹیکس سمیت بجٹ میں عائد کیے جانے والے تمام ٹیکسزکی مخالفت کی،اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد نے کہا ہے کہ13 ارب پراپرٹی ٹیکس ملا جس میں سے 12ارب روپے کراچی نے دئیے،پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ شہری علاقوں پر ظلم کے مترادف ہے۔29.6.13.4.32PM
سینٹرل جیل کراچی میں آپریشن، اسلحہ،منشیات کمپیوٹر اور وائی فائی برآمد
راچی…رینجرز اور پولیس نے سنٹرل جیل کراچی میں سرچ آپریشن کیا ہے ، جس میں جسٹس مقبول باقر پر حملے کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے، اس کے علاوہ قیدیوں سے ایک درجن سےزائد لیپ ٹاپ، اسلحہ ور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے سینٹرل جیل میں قیدیوں کا راج ضرورت کی ہر چیز دستیاب ِاسلحہ بھی ، منشیات بھی ،موبائل فون بھی اور یہاں تک کہ لیپ ٹاپ بھی ۔بات یہیں ختم نہیں ہوتی ، جیل کے اندر قید ، خطرناک قیدی ، بطور قیدی بھی سرچ آپریشن میں رینجرز اور پولیس کے سامنے شدید مزاحمت کررہے ہیں اگر کچھ اورسننے کیلئے باقی رہ گیا ہے تو پھر یہ بھی سن لیں کہ چند دن پہلے جسٹس مقبول باقرپر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث موبائل فون بھی سینٹرل جیل کے اندر سے برآمد ہواہے رینجرز نے آج پولیس کی مدد سے سنٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کی بیرکوں میں سرچ آپریشن کیا ، او ر آپریشن سے پہلے رینجرز نے سینٹرل جیل کی انتظامیہ اورسینٹرل جیل میں تعینات پولیس اہلکاروں کو نکال باہر کیا، اس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہے کہ جیل انتظامیہ پر قیدیوں کی معاونت کیلئے رینجرز اور پولیس کو شبہ ہے تلاشی کا عمل شورع ہوا تو رینجرز کو خطرناک ملزمان کی بیروں سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اورپھر آپریشن کے دوران جو چیزیں برآمد ہوئیں وہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں ،کالعدم تنظیموں کے قیدیوں سے موبائل فون سمیت اہم نوعیت کے کاغذات ملے ہیں،جبکہ جسٹس مقبول باقر پر حملے کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا گیا موبائل فون بھی جیل کے اندر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے قیدی سے برآمد ہوا ، اس کےعلاوہ دیگر قیدیوں سے موبائل فون ، منشیات ، اسلحہ اور ایک درجن سے زائد لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں ،اور بیرونی دنیا سے رابطے میں رہنے کیلئے ایک وائی فائی بھی ملاہے دو قیدیوں سے جیل کے اندر ہی پی این ایس مہران اور جسٹس مقبول باقر پر حملے سےمتعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے سینٹرل جیل کراچی میں ساڑھے چار ہزار سے زائد ملزمان قید ہیں ، لیکن ذرائع کے مطابق چند ایک بیرکیں ایسی ہیں جن میں جاتے ہوئے انتظامیہ کے اہلکار بھی گھبراتے ہیں ، ان بیرکوں میں خطرناک ملزمان قید ہیں جن میں خالد بن ولید ، ٹیپو عرف ٹیپو سلطان ، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا قاسم طوری ،مفتی اور عطا محمد جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی کا اکرم لاہوری نمایاں ہیں۔29.6.13.12.50pm
گلگت ۔نئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے50فیصد فنڈمختص کریں گے،مہدی شاہ
اسلحہ،لیپ ٹاپ،منشیات کی اطلاع،کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن جاری
کراچی کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کےپاس اسلحہ،منشیات،موبائل فون کی اطلاع پر آپریشن کیا جا رہا ہے سینٹرل جیل کو200سے زیادہ رینجرز اہل کاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے سینٹرل جیل میں قیدیوں کی بیرکوں میں سرچ آپریشن قیدیوں کے پاس اسلحہ،منشیات،موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز مشترکہ آپریشن کر رہی ہے قیدیوں سے بھاری مقدار میں منشیات ،لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کالعدمتنظیموں کی طرف سے بنوں جیل کی طرز پر کراچی کی سینٹرل جیل پر حملے کی اطلاع تھی،جس کی بناء پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 29.6.13.10.10AM
پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان
اسلام آباد۔پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،ذرائع کےمطابق اوگرا نے پیڑولیم کی نئی قیمتوں کی سمری وزارت پیڑولیم کو ارسال کردی، جس کےبعد 2پیڑول کی قیمت میں 2روپے66پیسے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت میں 3روپے66 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل میں 2روپے 50 پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔28.6.13.4.10PM
گردشی قرضے،326ارب کی پہلی قسط آج ادا کردینگے،وزیرخزانہ
اسلام آباد۔ ماہرین کہتے ہیں کہ زیر گردش قرضوں کے خاتمے سے لوڈشیڈنگ میں ٹھیک ٹھاک کمی آئے گی ، تو پھر عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ آج وزیر خزانہ نے پانچ سو تین میں سے 326 ارب روپے کے قرضے اتارنے کا اعلان کردیا ہے پانچ سو تین ارب روپے کے زیر گردش قرضے ختم کرنے کیلیے وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں ساٹھ دن کاوعدہ کیا تھا اور ابھی وعدہ کیے سولہ دن ہوئے کہ وزیر خزانہ نے تین سو چبھیس ارب روپے ادا کرنے کااعلان کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ تین سو26 ارب روپے حکومت نے کیش اور بونڈ کے ذریعے اداکیے ہیں۔نجی پاور کمپنیوں، بینکوں کو ایک سو چورانوے ارب روپے کیش اور ایک سو اٹھائیس ارب روپے بونڈ کےذریعے ادا کیے جارہے ہیں ۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ تین سو چھبیس ارب روپے کی ادائیگی کے بعد زیر گردش قرضوں کی باقی ماندہ رقم 177 ارب روپے رہ جائے گی ، جس کےلیے ان کے اپنے وعدے کے مطابق دس اگست تک کا وقت ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ یہ باقی رقم بھی جولائی کے وسط تک ادا کردیں گے ۔وزیرخزانہ سمیت اکثریتی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ زیر گردش قرضوں کے خاتمے سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔اسکے ساتھ ہی وزیرخزانہ نے دو ارب روپے کے رمضان پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے ، اس رقم سے عوام کو رمضان کے دوران عایتی قیمتوں پر اشیائے خورونوش فراہم کی جائیں گی۔28.6.13.12.20PM
کراچی۔ فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق پانچ زخمی
کراچی کے علاقے کھارادر میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔کھارادر کی کھجور گلی میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ایک گاڑی پرفائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوامسلح افراد نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کی جس سےخاتون سمیت مزید سات افراد زخمی ہوئے۔جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سمیت 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔28.6.13.11.20PM
صدر زرداری نے بھی پیر پکڑ لیا
اسلام آباد( پی سی پی مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی شکست کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری امور مملکت چلانے کیلئے آئین پاکستان کی بجائے اپنے پیر کو زیادہ اہمیت دینی شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ صدر زرداری نے اپنے پیرکے حکم پر دوسری مرتبہ آٹھ غیر ملکی سفیر وں سے ان کی اسنادسفارت وصول کرنے کی تقریب کوموخر کردیا۔ چین، برونائی،لبنان، یوراگوئے اورچاردیگرممالک کے سفیرصدرِمملکت کواپنے کاغذات پیش کرنے کے لیے دوہفتوں سے منتظر ہیں تاہم اب8غیر ملکی سفیروں کو آج ایوان صدر میں روایتی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے جہاں وہ صدر کواپنی اسناد سفارت پیش کریں گےصدر زرداری کے نزدیک غیرملکی سفیروں سے ان کی دستاویز وصول کرنے سے کہیں زیادہ اہم ان کے روحانی پیر کے مشورے ہیں نجی چینل کےمطابق صدر نے اپنے پیرکے مشورے پرپہاڑوں میں گھرے دارالحکومت کوچھوڑا،ان کے مشورےپر، خوش بختی اوران کے سر پر منڈلانے والی بدروحیں جھاڑنے کیلیے ساحل سمندر کےقریب رہائش اختیارکی ،طویل عرصے تک کراچی میں صدرکی رہائش کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا۔27.6.13.5.30PM
لاہور۔ پنجاب اسمبلی نے فنانس بل کثرت رائے سے منظور کر لیا
لاہور( پی سی پی مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 2013-14کثرت رائے سے منظور کرلیاہے جس کے بعد اجلاس جمعہ کی صبح 10بجے تک ملتوی کردیاگیاہے ۔ اجلاس کے بعد سینئر وزیررانا ثناءاللہ نے کہاکہ بجٹ میں زرعی انکم ٹیکس کو موثر بنایاہے ،پوش علاقوں کے پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس لگایاہے اور پوش علاقوں میں بھی اے بی سی کیٹگری ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ جونکات اپوزیشن نے اُٹھائے تھے ، اُن کا تسلی بخش جواب دیا۔27.6.13.2.10PM
توانائی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں،شہبازشریف
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی شیر علیخان، چیف سیکریٹری ، خواجہ احمد حسان، مشیر عزم الحق، سیکریٹری خزانہ ، ایم ڈیسوئی ناردرن گیس لمیٹڈ، ترکی کی کمپنی گلوبل انرجی نفراسٹر کچر کے چیئرمین احمدجالسکان ، پاکستان میں چیف ایگزیکٹو آفیسرفرخ قیوم ، شعبہ سپلائی اینڈ ٹریڈ نگ کےسربراہ الیگزینڈر شاماتوک اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ترک کمپنی گلوبل انرجی انفراسٹرکچر کی انرجی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی پیشکش کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ ملک کا سب سےبڑا مسئلہ بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ توانائی کے شدید بحران کے پیش نظر ایل این جی اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے کوشاں ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹینڈرنگ اور بیڈنگ کے شفاف عمل کے بعد انرجی کے مجوزہ منصوبے پر کام شروع کیاجاسکتا ہے، مجوزہ منصوبے کے تحت کراچی میں گیس کے ٹرمینل اور گیس کی ترسیل کے لئےپنجاب تک پائپ لائن بچھانے کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہے ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن ہم عوام کو توانائی کے مسئلے سے جلد ازجلدچھٹکارا دلانا چاہتے ہیں۔27.6.13.2.02PM
مشرف غداری کیس ،تحقیقات کیلئے کمیشن قائم ، عدالت انصاف کرے گی،سپریم کورٹ
اسلام آباد( پی سی پی مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں حکومتی موقف کی روشنی یں سماعت مکمل کرکےفیصلہ محفوظ کرلیاہے جبکہ حکومت نے تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سابق فوجی صدرکیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے کیس کی سماعت کررہاہے دوران سماعت اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کیلئے ڈائریکٹیو بھی عدالت میں پیش کردیاپرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل کواعتراضات ہیں،انہیں خاطرنظر رکھا جائےجسٹس خلجی عارف نے کہا کہ آپ صبرکریں،عدالت اس بات کو یقینی بنائیگی کہ آپکے موکل کو انصاف ملے اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ تحقیقات کی مانیٹرنگ کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے گا، سنگین غداری کے ایکٹ کی تحقیقات ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں ہے ،وزیراعظم نےسیکریٹری داخلہ کو تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے،3 نومبر کے اقدامات کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم جلد تحقیقات کریگی، تحقیقات مکمل ہوتے ہی خصوصی عدالتقائم کر دی جائیگی۔اٹانی جنرل نے تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کیلئے ڈائریکٹیو بھی عدالت میں پیش کیا سابق صدر پرویزمشرف نے اٹارنی جنرل کے جواب پرسپریم کورٹ میں پانچ صفحات پر مشتمل اعتراضات داخل کرادیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت سربراہ انکے مخالف ہیں،سپریم کورٹ قانونی مفادات کاتحفظ کرے۔ پرویزمشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے بتا یا کہ رویز مشرف کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ تاثرہے کہ ساری عدلیہ ان کے خلاف ہے،میڈیاروزانہ ن کا ٹرائل کر رہاہے، یہ تاثربھی نہیں ملناچاہیے کہ سپریم کورٹ اُن کے خلاف شکایت کنندہ ہے۔موجودہ حکومت اور اسکے سربراہ ان کے مخالف ہیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ حکومتی جواب میں کہیں سپریم کورٹ کا ذکر نہیں سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیااورکہاکہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔بعدازاں مشرف کے خلاف غداری کیس کی تحقیقات کےلیے چار رکنی کمیشن قائم کردیاگیاہے جو ایف آئی اے کے دو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد خالد قریشی ، اعظم خان اور دوڈائریکٹر مسعود الحسن ، حسین اصغرپر مشتمل ہےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ کمیٹی جلد تحقیقات کرکے رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی رپورٹ ہفتہ وار پیش کی جائےگی۔27.6.13.12.43PM
نانگا پربت کوہ پیمائوں کا قتل سرچ آپریشن جاری 35مشتبہ افرادگرفتار
گلگت۔ ڈی آئی جی علی شیر نے کہا ہے کہ نانگا پربت بیس کیمپ میں غیر ملکی کوہ پیماؤں کی قتل میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے دمروائی اور بونیر نالے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے لئےپولیس کو رینجرز، گلگت اسکاؤٹس اور پاک فوج کی مدد حاصل ہے ۔انہوں نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا نانگاپربت بیس کیمپ سے نکلنےوالے تمام راستوں کو سیل کر کےسرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اتوار کی شام تک 35 مشتبہ افرااد کو گرفتار کرکےتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بونیر نالہ کی حدود میں نانگا پربت بیس کیمپ کی تحقیقات کیلئے باقائدہ تحقیقاتی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کے قتل میں ملکی سطح کی بہت بڑی دہشت گرد تنظیم ملوث ہے جبکہ گلگت بلتستان میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک قائم ہوچکاہے اور یہ دہشت گرد نیٹ ورک مختلف گرپوں کی شکل میں کارروائی کر رہے ہیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نانگاپربت بیس کیمپ میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث دہشتگردوں کی تعداد 20کے قریب ہے جبکہ انہوں نے اپنے آپ کو چھپانے کیلئے سیکورٹی فورسزکی وردی استعمال کی ہے اس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو گزشتہ ہفتے استور سے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کی تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ملزم کی نشاندہی پرانکے ایک ساتھی کو گلگت سے گرفتار کرلیا ہے اسے تاحال تفتیش اور تحقیقات جاری ہے اس دہشت گرد نیٹ ورک کی مزید تین ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے وارنٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار ہی ہے۔نانگاپربت ان ملکی سطح کے دہشت گرپوں کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہےاور ہم بہت جلد اس دہشتگرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔24.6.13.11.24AM
ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی،6ملزمان ہلاک
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں فرنٹئیر کور نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو ہلاک کردیا ،ملزمان کے قبضےسے اسلحہ و دھماکا یز مواد برآمد کر لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی کےعلاقے مٹ میں نامعلوم مسلح افرادنے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فرار ہوگئےایف سی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور درنجن کے مقام پر دونوں اطراف سےفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے، اوران کے قبضے سے 13رائفلز،دو کلاشنکوف اور تیس کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔23.6.13.5.00PM
پنجاب کے 12 اضلاع میں خسرہ مہم کل سےشروع ہو گی
لاہور۔پنجاب کے 12 اضلاع میں خسرہ مہم کل سے شروع ہو گی۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر احمد کے مطابق خسرہ مہم دس دن جاری رہے گی مہم کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی،خسرہ مہم کےدوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں جائیں گے۔ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہےکہ 9 اضلاع میں خسرہ کے ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلائیں جائیں گے۔28 جون سے مزید چھ اضلاع میں خسرے مہم کا آغاز ہوگا۔23.6.13.3.45PM
لوئر کرم، گاڑی میں دھماکا ، ایک دہشتگرد ہلاک ، پانچ زخمی
کرم ایجنسی کے علاقے ساتین میں بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی ،دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک اور 5افراد زخمی ہوگئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم ایجنسی سید عبد الغفور شاہ کے مطابق ایک گاڑی سینٹر ل کرم سے سدہ بازار کی طرف آرہی تھی کہ ساتین چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی ،گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال سدہ منتقل کردیاگیاہے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کہا جاسکتا ہےکہ بم گاڑی میں پہلے سے موجود تھا۔23.6.13.1.50PM
پاکستانی جامعات ڈگریاں بانٹ رہی ہیں لیکن تعلیم نہیں،جسٹس شیر عالم
کراچی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ پاکستانی جامعات ڈگریاں بانٹ رہی ہیں لیکن تعلیم نہیں۔پاکستان کو ہیر رانجھا اور سسی پنوں جیسے کرداروں کی نہیں بلکہ بینظیر بھٹو جیسی روشن خیال سوچ رکھنے والوں کی ضرورت ہے۔دادو میں بار کونسل سے خطاب کے دوران اْنکا کہنا تھا کہ آج عدلیہ کی مضبوطی 2007ء میں آنے والے وکلا کے انقلاب کا پھل ہے ،آج میرٹ کا بول بالا ہے۔ اب ایک ہاری کا بیٹا بھی جج بن سکتا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم کے بجائے اچھے تعلیمی ادارے دیےجائیں۔ہماری یونیورسٹیاں ڈگریاں بانٹ رہی ہیں لیکن تعلیم نہیں پاکستان کو ہیررانجھا اور سسی پنوں جیسے کرداروں کی نہیں بلکہ بینظیر بھٹو جیسے روشن خیال رکھنےوالی سوچوں کی ضرورت ہے۔23.6.13.11.50AM
گلگت بلتستان میں نانگا پربت بیس کیمپ، بونر نالا میں 10 سیاح قتل
علاقائی خبریں
عارفوالا ۔ روڈ ایکسڈنٹ میں دو افرادجاں بحق تین زخمی
عارفوالا(چوہدری محمد اقبال )عارفوالا ساہیوال روڈ 149کے قریب بس اور موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور سمیت دو افرادہلاک اور تین زخمی رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں 50ای بی کے رہائشی نذید احمد موٹرسائیکل رکشہ پر دیگر سواریوں کے ہمراہ سودہ سلف خرید کر واپس گاؤں جا رہا تھا کہ 149ای بی کے قریب نیو چوہدری بس کمپنی کی بس نمبر5276LEWنےٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار 50سالہ نذیر احمد رکشہ ڈرائیور ادریس احمد 35سالہ موقع پر ہی دم ٹوڑ گئے جب کہ 14سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئےحادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عارفوالا محمود الحسن اور ایس ایچ او صدر چوہدری اللہ دتہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے بس قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا واضح رہے کہ مذکورہ نیوچوہدری بس سروس کی رواں سال میں دسواں حادثہ ہےجس میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسرکی والدہ سمیت درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھےہیں مشعتل افراد کے ہاتھوں اسی کمپنی کی پانچ بسیں جل کر خاک ہو چکی ہیں ممتازسماجی رہنماء سردار عمر حسن ڈوگر نے کہا کہ پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ ساہیوال روڈ پر بننے والی ون وے سٹرک ناہموار ہونے کی وجہ سے حادثات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔29.6.13.4.13PM
گلگت کی خبریں۔ رپورٹ محمد یوسف ناشاد
بونز سیاحوں کے قتل کے حوالے سے حکومت سیاسی بیانات بند کرےعملی ثبوت دے، ملک مسکین
گلگت ۔بونر سیاحوں کے قتل کے حوالے سےحکومتی ،سیاسی، اور عوامی بیانات کی سرخیاں۔ڈارمہ بند کیا جائے،ملزمان اگر پہاڑوں پر ہیں تو حکومت گن شپ ہیلی کاپٹر سے گولے برسائے ملک مسکین۔ملزمان کو زندہ یامردہ قوم کے سامنے پیش کیا جائے، اور بتایا جائے کہ یہ وہی ملزم ہیں جنہوں نےسیاحوں کو قتل کر کے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ہم پوچھنے کا حق رکھتے ہیں اگریہ لوگ سانحہ لولوسر میں ملوث تھے تو پولیس اور انتظامیہ ایک سال تک کہاں سوئی ہوئی تھی،حکومت لوگوں کو بیوقوف نہ بنائے اصل حقائق سامنے لائے۔سابق سپیکر و گرینڈجرگہ کے سرکردہ رہنما ملک مسکین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی انتظامیہ اور حکومت نے پہلے بھی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے اب اپنے آپ کو مزید رسوا نہ کرے اگر غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث ملزمان واقعی دیامر کے پہاڑوں پر موجود ہیں تو حکومت گن شپ ہیلی کاپٹر سے گولے برسائے اور زندہ یا مردہ عوام کے سامنے پیش کرےاور بتایا جائے کہ یہ واقعی وہی ملزمان ہیں یا ڈرامے بند کرے۔
نانگا پربت کے واقعے نے علاقے کوآزمائش میں ڈال دیا، سید مہدی شاہ
گلگت ۔نانگا پربت کے واقعے نے علاقے کوآزمائش میں ڈال دیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ،گلگت بلتستان نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، عوام مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں،تمام جماعتوں کومتحد ہوکر دہشت گردوں سے لڑنا ہوگا،مخالفین بلاوجہ تنقید سے اجتناب کریں،جن لوگوںکی دال روٹی کرپشن سے چلتی ہے وہ ہمیں کرپٹ کہہ رہے ہیں، اس سے بڑا مزاق اور کیاہوسکتا ہے،وفاق اگر فنڈز دے تو ہم سیب سکولوں کے اسا تذہ کو مستقل کریں گے، مالی بحران کے باعث ہم پھونک پھونک کر قدم اُٹھا رہے ہیں۔
گلگت۔ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ سوچ کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے،آل پارٹیز کانفرنس
گلگت۔ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ سوچکی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے، گلگت میں آل پارٹیز کانفرنس،فرقوں کے مابین فاصلوں کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، بین المسلکی فورم تشکیل دینےکا اعلان،دہشت گردی کو کسی مسلک سے منسلک کرنے کے بجائے عالمی سازشوں کا ادراک کیاجائے، آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ، مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام گلگت کےایک مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور گلگت بلتستان کے مستقبل کے عنوان سے تمام سیاسی جماعتوں ،وکلابرادری، چیمبر آف کامرس، سول سوسائٹی کے عمائدین نے شرکت کی اور تمام بریفنگ ایشوزپر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
سانحہ نانگا پربت کے مشکوک ملزمان رہا
گلگت۔ ڈی آئی جی علی شیر نے کہا ہے کہ سانحہ نانگاپربت کے حوالے سے گرفتار 30مشتبہ افراد کو رہا کردیا گیا۔ گرفتار افرادسے اہم معلومات ملی ہیں،چند دنوں میں پولیس ملزموں کو گرفتار کریگی۔ تمام ملزمان اب بھی دیامر کی حدود میں ہیں اور ان ہم ان شااللہ کامیاب ہونگے28.6.13.1.50PM
عارف والا۔ خاتون منشیات فروش گرفتارمقدمہ درج
عارف والا(چوہدری محمد اقبال ) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران منشیات فروش خاتون کوگرفتار کرکے 2000گرام چرس برآمد کرلی تفصیل کے مطابق شاہ نواز سندھیلہ نے ڈی پی اوضلع پاکپتن کا چارج سنبھالتے ہی ضلع پاکپتن کو جرائم فری ضلع بنانے کا اعلان کر کےتمام پولیس اسٹیشنوں کے SHOکو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد اورانکے سرپرستوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے SHOتھانہ صدر چوہدری اللہ دتہ نے اسی مہم کے دوران نواحی گاؤں 20KBمیں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون شہناز زوجہ حنیف کو گرفتار کر کے 2000گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا SHO صدر نے کہا کہ ڈی پی او کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کو آخری جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تک مہم جاری رہے گی۔
عارف والا میں جیب تراشوں کا راج شہری لٹنے لگےپولیس ناکام
عارفوالا (چوہدری محمد اقبال ) لاری اڈا عارفوالا جیب تراشوں کے نرغا میں پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلے پر جیب ترشوںکا راج عارف والا سے بیرون شہر جانے والے اور آنے والے روزانہ لاکھوں روپے سےمحروم ہو رہے ہیں جیب تراشوں نے لاری اڈا ا،ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر مقامات پربھی کاروائیاں شروع کر دیں تفصیل کے مطابق ڈی پی او پاکپتن نے لاری اڈا اور دیگرمضافاتی بستیوں سے جرائم کے خاتمہ کیلئے بورے والا چوک میں پولیس چوکی قائم کی بدقسمتی سے پولیس چوکی قائم ہونے کے بعد جرائم کی کمی ہونے کی جائے جرائم میں اضافہ ہونا شروع ہو گیاخصوصا لاری اڈا پر جیب تراشوں کی چاندی ہو گئی بااثر افراد کی نگرانی میں جیب تراش دیدہ دلیری سے واردتیں کرنے لگے بار بار اطلاع کے باوجود چوکی کا عملہ جیب ترا شوں پرقابو پانے پر ناکام عارفوالا کی سیاسی اور سماجی تنظیموں نےڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی لاری اڈا پر کوئی فرض شناس افسر تعینات کیا جائے جو جیب تراشوں اور ان کے سر پرستوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کا قلع قمع کیا جائے۔28.6.13.12.32PM
چوروں ڈاکووں سے ازلی دشمنی ہے، پرویز اختر جتوئی
منچن آباد (منور حسین خان ) ڈی پی اوبھاولنگر منتظر مہدی کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عنا صر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے تھا نہ منچن آباد کو کرائم فری بنانے تک چین سے نہیں بیٹھو ں گا ڈاکووں اور چورو ں سے میری دشمنی ازلی ہے محدود وسا ئل کےباوجود منچن آباد پولیس کی کارکردگی انتہا ئی مثا لی ہے ان خیالات کا اظہا رپرویزاختر جتوئی ایس ایچ او تھا نہ منچن آباد نے صحا فیو ں سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئےکیا انہو ں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کو شا ں ہےجرائم کے قلع قمع کے لئے پولیس گشت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر نے سے مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں منچن آباد پولیس نے متعدد بین الاضلاعی گروہو ں کوگرفتارکرکے لاکھو ں روپے مالیت کا سرقہ شدہ مال بر آمد کر کے علاقہ میں امن وسکون کی فضاء قائم کردی ہے اور اب شہری سکون کی نیند سو تے ہیں صحا فیو ں کے ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مقدمات کی تفتیش کر تے وقت خوف خدا کو ملحو ظ خاطر رکھیں اورمیرٹ پر تفتیشی عمل مکمل کریں تاکہ کسی سے زیا دتی نہ ہو سکے تھا نہ کی حدود میں چٹی دلالو ں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے شرفاء کے لئے تھا نہ کو دارا لامان بنا دیا گیا ہے شہری بلاروک ٹوک تھا نہ میں حق رسی کے لئے آسکتے ہیں اور مظلو مو ں کے لئے ان کے دروازےہروقت کھلے ہیں۔
ڈی آئی جی نے با اثر اے ایس آئی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
گلگت بلتستان میں8ہزار چوری کی گاڑیاں ہیں،وزیر خزانہ محمد علی
گلگت۔گلگت بلتستان میں8ہزار چوری کی گاڑیاں ہیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تعداد15ہزار ہے غیرقانونی گاڑیوں سے14ہزار5سو روپے فیس لینے کی تجویز ہے،گاڑیوں کی فیس سے حکومت کو 1ارب50کرور کی آمدنی ہوگی، جبکہ محصولات بڑھانے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے وزیرخزانہ محمد علی اختر نے کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تعداد پندرہ ہزار ہے جبکہ چوری کی گاڑیوں کی تعدا آٹھ ہزار ہے اس غیرقانونی عمل کوروکنے اور صوبائی محصولات بڑھانے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے انہوں نے ایوان مین بجٹ کی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اس کو روکنے کےلئے قانون سازی کے لئے مسودہ تیار کیا ہے اس ایکت کو گلگت بلتستان میں نافذ کرکےغیر قانونی گاڑیوں پر سالانہ صوبائی فیس کی مد میں فی گاڑی14ہزار500 روپے وصول کرنے کی تجویز ہے جس سے صوبائی حکومت کو 1 ارب50کروڑ کی آمدنی ہوگی۔27.6.13.1.03PM
حویلی لکھا کی خبریں
حویلی لکھا (پی سی پی ) نواحی گاوں ون ایس پی میں گزشتہ روز محبوب کے ہاتھوں قتل ہونےوالی پچاس سالہ محبوبہ (ز) اور محبوبہ کو قتل کر کے خود کشی کرنے والے پچاس سالہ عاشق اکرم بلوچ دونوں کو ان کے آبای قبرستان وساویوالا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
حویلی لکھا (پی سی پی ) محلہ فریدیہ حویلی لکھا کا نو جوان نادر قصاب گزشتہ رات کثرت سےشراب پی کر نشہ آور گولیاں کھانے سے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال حویلی لکھا میں ابتدای طبی امداد کے دوران انتقال کر گیا ۔
حویلی لکھا (پی سی پی ) حویلی لکھا کے محلہ مال منڈی میں حقیقی ماموں بابو نامی قریشی نےگزشتہ روز گھر پر معمولی جھگڑا ہونے پر حاملہ بھانجی (س) کے پیٹ میں چھری گھونپ دی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی لکھا نے فوری طبی امداد دے کر زچہ اور بچہ دونوں کوبچالیا۔
حویلی لکھا (پی سی پی ) واپڈا رورل سب ڈویژن حویلی لکھا وفاقی وزارت پانی و بجلی کی طرف سے احمد رضا میٹر انسپکٹر مقبول غوری،محمد جعفر ایل ایس نے دیگر سٹاف واپڈاکے ہمراہ نواحی گاوں چک شمس کے مبینہ بااثرجاگیردار طاہر زمان ولد طارق کے ٹیوب ویل پر چھاپہ مار کر زرعی کنکشن کا میٹرغایب کرکے ٹر انسفامر کے بشوں سے ڈایریکٹ تاریں لگا کر ٹیوب ویل کی بجلی چوری کرتے رنگےہاتھوں پکڑ لیا واپڈا ٹاسک فورس نے مذکورہ بااثر جاگیر دار کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت تھانہ صدر پاکپتن شریف میں مقدمہ درج کروا کرچیف آفس لیسکو لاہور کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔
حویلی لکھا (پی سی پی ) صدر بازار حویلی لکھا میں سات بہن بھایوں کا منجھلا بھائی نوجوان عدنان احمد اہل خانہ کے ساتھ مل کر سویا صبح اپنے بستر پر مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کے محنت کش دوکاندار باپ محمد زمان کے مطابق ہمارے خاندان نے اکھٹے بیٹھ کرکھانا کھایا نوجوان بیٹے کی اچانک موت نے خاندان میں کہرام برپا کر دیا ۔
حویلی لکھا (پی سی پی ) حویلی لکھا کے نواحی محلہ رسول پورہ میں پانچ آتشی اسلحہ سے لیس نامعلوم گرین شرٹ میں ملبوس نوجوانوں نے گزشتہ درمیانی شب محلہ کے مکینوں کےبیرونی دروازوں کی کنڈیاں لگا کرتین مکینوں رفیق دیندار ،حنیف موچی، اور اقبال کمہار کو ان کے گھروں میں باندھ کرلوٹنا شرو ع کیا ہی تھا بچوں اور خواتین نے ڈاکوڈاکو کا شور مچادیا اہل محلہ کے جاگنے پر نامعلوم ڈاکو ایک ہزار نقدی اور ایک موبائل لوٹ کر فرار ہو گے ۔23.6.13.6.51PM
حجرہ شاہ مقیم کی خبریں، رپورٹ،محمد اسلم حجروی
لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالا نوسرباز کئی مقدمات میں گرفتار
حجرہ شاہ مقیم۔ لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالا نوسر باز کئی مقدمات میں گرفتار ۔ صحافی حاجی محمد یار ، اعجازعلی شاہ ودیگر دھو کہ باز کےہاتھوں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھا چکے۔رپورٹ کے مطابق متعدد شہریوں سے رقم ہتھیاکر غائب ہونیوالا بدنام زمانہ نوسر باز محمد ارشد ولد خلیل قوم میں گزشتہ روز اپنےگھر محلہ مقصود عالم حجرہ سے ڈرامائی انداز میں گرفتار ہوگیا پولیس نے انکشاف کیاہے کہ نوسر باز نے سینئر صحافی حاجی محمد یار آصف سے تین لاکھ سید اعجاز شاہ سےپونے تین لاکھ جاوید ولد محمد حسن سمیت متعدد کاروباری شخصیات سے لاکھوں روپے کافراڈ کر کے الٹا شہریوں کو دھمکیاں دیتا ہے کہ رقم واپس مانگی تو کسی جھوٹے مقدمہ میں پھنسادونگا ۔
دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ذہنی معذور قاتل گرفتار
حجرہ شاہ مقیم۔ دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ذہنی معذور قاتل گرفتار۔ قاتل نے اپنی بہن اور بیوی کو کسی کے واروں سے موت کے گھاٹ اتارا نواحی موضع ٹھٹی کلاسن میں شوکت علی نامی مبینہ قاتل نے گھر میں موجود اپنی بیوی انور شمیم اور بہن صاحبہ زوجہ ممتاز کو تیز کسی (آلہ کھیتی باڑی) کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا چوچک پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو روانہ کردیا ہے۔
محکمہ پولیس ضلع اوکاڑہ میں ایس ایچ اوز کے تبادلے
حجرہ شاہ مقیم۔ سجاد حیدر ڈوگرایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم تعینات، انسپکٹر نصیر خاں کو ایس ایچ او حویلی لکھا کا چارج مل گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ راجہ بشارت کے حکم پرانسپکٹر نصیر خاں کو حجرہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ اوحویلی لکھا تعینات کردیا گیا حویلی لکھا سے محمد علی چدھڑ کو تبدیل لائن کردیا گیاسب انسپکٹر سجاد حیدر ڈوگر نے ایس ایچ او حجرہ کا چارج سنبھال لیا ، دیپالپور سٹی سے سعید خاں لودھی کو لائن حاضر کرکے انکی جگہ سب انسپکٹر حاجی محمد اکبر کو ایس ایچ او لگادیا گیا، اے ایس آئی احمد یار نصرت کا تھانہ حجرہ سے گوگیرہ تبادلہ کردیا گیا۔ 23.6.13.6.28PM
یوسف ناشاد
(سانحہ گلگت پر ہمارے نمائندے کی تفصیلی رپورٹ)
دس سیاحوں کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
گلگت ۔ ضلع دیامر، چلاس سے38کلومیٹرکے فاصلے پر فیری میڈو کے مقام پر سیاحت کی غرض سے آنے والے 10سیاحوں کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ ان میں سے5سیاحوں کا تعلق یوکرائن،3چین اور ایک کا تعلق روس سے بتایا جارہا ہے۔جبکہ دسواںکا معلوم نہیں ہوسکا آیا وہ لوکل کوئی لوڈر ہے یا کوئی سیاح ہے لیکن امکان ہے کہ وہ پاکستانی تھا۔ یہ سیاح فیری میڈو ناگا پربت بیس کیمپ سے آگے ناگا پربت سر کرناچاہتے تھے ملک دشمن دہشتگردوں نے ہوٹل میں کھس کر ان سیاحوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گو کہ ماضی میں بھی چلاس میں اکا دکاایسے واقعات رونما ہوئے تھے مگر آج کا یہ واقعہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کی تاریخ میں غیر ملکیوں کے ساتھ بدترین واقع رونما ہوا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس شرمناک اور وحشت ناک واقعے بعد پورے گلگت بلتستان میں موجود سیاحوں کی سخت سیکورٹی الرٹ ہوئی ہے۔ جبکہ ڈی آئی جی علی شیر کا کہنا ہے کہ گلگت سے بھی بھاری پولیس کی نفری چلاس روانہ ہوچکی ہے اور مطلوبہ علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا ہے۔یو ں تو گلگت بلتستان میں کئی سالوں سے سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔جبکہ ان سیاحوں کی آمد سے یہاں روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹل والوں کا خوب کاروبار چلتا ہے اب اس واقعہ نے گلگت بلتستان کی انتظامیہ کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اسلام آباد سے گلگت پہنچے ہیں اور مقامی انتظامیہ کو سخت ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔واضح رہےسانحہ چلاس میں ماین روڈ پر کھلے عام بسوں کو روک کر گلگت جانے والے اہل تشیع کونہ صرف قتل کیا گیا تھا بلکہ وہاں کا ہر آدمی نے ڈنڈوں ،پھتروں سے مردہ لاشوں کی پامالی کی بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جبکہ سانحہ چلاس کے وڈیو میں سب چہرا نمایا ں نظرآرہا تھا، مگر یا تو جانب دار یا خوف کے مارے تا حال ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہوسکا اس کے بعد چلاس میں آپریشن کی بات چلی مگر نادیدہ قوتوں کی دباؤ کی وجہ سے آپریشن رک گیا چلاس میں متعدد بار اسکولوں کو بارود سے اڑایا جا چکا ہے۔اس حوالے سے گلگت کے امن پسند لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تو ہر حال میں چلاس میں آپریشن ہونا چاہئے چونکہ پوری دنیا میں ہم دہشت گرد ٹھرے۔ان درندوں کی وجہ سے ملک اور پورا گلگت بلتستان بدنام ہوچکا ہے۔ان علاقوں میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔ یہ ایک قسم کا علاقہ غیر ہے۔گلگت بلتستان کا ہر خا ص وعام اس واقعہ سے نالاں نظر آتا ہے۔ساتھ گلگت انتظامیہ بھی چوکنا ہوگئی ہے یہاں کےعوام الناس کا کہنا ہے کہ چلاس اور کوہستان سے متصل ان علاقوں میں گلگت جانے والےمسافروں کو لوٹا گیا ہے کئی دفعہ بسوں کوجلایا گیا اب چونکہ پاکستان کا عظیم دوست چین کے سیاح بھی قتل ہوئے ہیں جو ہمارے لئے نیک شگون نہیں۔لہٰذا جلد از جلد آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے اور ممکن ہے وہاں پر بڑے دہشت گردوں کا انکشاف ہو۔گلگت کے نامورمعززین کا کہنا ہے کہ ان دنوں پاکستان پوری دنیا میں دہشتگردی کے حوالے سے بدنام ہوچکا ہے ،مگر ان غیر ملکی سیاحوں کی قتل کے بعد ہمارا امیج بری طرح متاثر ہوا ہے ممکن ہے کل کلا ں یہ دہشت گرد مزید طاقت پکڑیں اور شاہراہ قراقرم پر قبضہ کریں جسےپاکستان چین کے تعلقات بھی متاثر ہوسکے ہیں۔گلگت انتظامیہ سول بیورکریسی، سیاستدان اور تمام لوگوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے یہ ہماری روایات کے خلاف ہے۔ یہاں عوام نے پاکستانی میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ خدا را ایسے واقعات رونما ہوں تو فقد گلگت کا نام نہ لیا جائے بلکہ اُس مخصوص علاقے کا نام لیا جائےگلگت کے روایات میں یہ چیز شامل نہیں کہ گھر آئے مہمان کو مارا جائے۔ گلگت شہر میں سیاح بے خوف خطر گھوم پھر رہے ہیں ہوٹلوں میں آرام سے رہ رہے ہیں۔ مقامی گایئڈانہیں عزت کے و احترام کے ساتھ مطلوبہ جگہوں تک پہنچا رہے ہیں۔ لہٰذا گلگت کے عوام کو بدنام نہ کیا جائے۔ جبکہ ابھی کی ایک اطلاع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گلگت کے چیف سیکریٹری منیر بدانی اور آئی جی پولیس عثمان زکریا کو اس واقع کی بنا پر معطل کر دیا ہے۔23.6.13.12.39.PM