انٹرویو۔ مدثر
کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن سے مل کر انسان کو بہت اچھا لگتا ہے خاص طور پہ ایسےاسٹارز جن میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی جن کے خیالات اچھے اورسوچ معیاری ہوتی ہےاورجو اپنے شعبہ میں نامور بھی ہوں آج ہم نے اپنے ریڈرز کے لیئے ایک ایسی پاکستانی گلوکارہ ، اداکارہ کا انٹرویو کیا ہے جن کی شخصیت بھی زبردست ہے اور کام بھی سینئرکو احترام اور جونیئر کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ پیش آنا ان کی بڑی خوبی ہے
یہ بلاشبہ سادگی اور خوبصورتی کا دلکش نمونہ ہیں جی ہاں عینی طاہرہ اس معیار پہ پورااترتی ہیں ان کا یہ انٹرویو بلاشبہ ان کے پرستاروں کیلئے عید گفٹ سے کم نہیں ہے انکے ساتھ ہم نے مختلف موضوعات پہ تبادلہ خیال مختصر سوالات کی صورت میں کیاہے زیر نظر ان کے جوابات ان کی ذہانت اور خوبصورت دل کے عکاس ہیں
اپنے بچپن کے بارے میں اورتعلیم کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ میں لاہور میں پیدا ہوئی وہیں پہ بچپن گزرابڑے لاڈ پیار میں ابتدائی ایام گزرے ہیں اور ایف اے تعلیم ہےاپنی فیملی ممبرز کے بارے میں بتایا کہ ہم چار بھائی اور چار ہی بہنیں ہیں سب کے سب بہت ملنسار ہیں شوبز میں آنے کا فیصلہ کسی سے متاثر ہو کر کیا یا اپنے فطری لگاو کی بنا پر آئیں اس کے جواب میں بتایا کہ بس اچانک ہی اس شعبہ کو جوائن کر لیاکبھی سوچا نہیں تھا کہ اس کو جوائن کرنا ہے
شوبز کو جوائن کرنے کے حوالے سے گھر میں کسی قسم کادباو، تنقید کا سامنا ہوا یا سب نے خوش دلی سے اجازت دیاس بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شروع میں تو تنقید اور دباو کا سامنا تھا لیکن بعد میں میری بہنوں کی سپورٹ کی وجہ سے اجازت مل گئی اوراپنے گھر کےماحول بارےبتایا کہ معاشرےکے ساتھ ساتھ چلنے کا رحجان پایاجاتا ہےگھرکا ماحول نا تو بہت زیادہ متعصب قسم کامذہبی اور زیادہ لبرل بھی نہیں ہاں البتہ حالات کے مطابق ڈھل جاتے ہیں
آپ کو شوبز میں لانے ، حوصلہ افزائی کرنے کا سہرا کس کےسر جاتا ہےمجھے شوبز میں لانے والے عرفان کھوسٹ، جرار رضوی ،بلال حیدر اور عابدکشمیری صاحب ہیں شوبز کی ابتدائی زندگی بارے بتایا کہ ابتدا سے ہی مجھ پہ خدا کابڑا کرم ہے کہ مجھے کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑاآپکا پہلا گاناا ورپلے کونسا تھا اور پلے میں کردار کیا ملا اس بارے بتایا کہ پہلے ایس ڈی این کےلیئے اور بعد میں اسٹیج ڈرامہ کیا
جس میں میرا کردار ہیروئین کا تھا اور میرا پہلاگانا تمبا ہےشوبز کو کب جوائن کیاا ور آج اتنا عرصہ گزرنے کے بعد آپ فن کے حوالےسے اپنے آپ میں کیا تبدیلی محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے جواب دیادس سال ہو گئے ہیں مجھے شوبز کو جوائن کیئے ہوئے بس اتنا فرق محسوس کرتی ہوں کہ پہلے نئی تھی اور اب سٹاربن گئی ہوں
لوگ سمجھتے ہیں کہ شوبز سے وابستہ لوگوں کی زندگی بہت شاندار ہوتی ہے کیا واقعی ایسا ہے آپ اس بارے کیا کہتی ہیں یہ بات کہی جا سکتی ہے کیونکہ وہ ایک سٹار ہوتا ہے اور سٹار تو چمکتا بھی ہےآپکواپنا کونسا گانا زیادہ پسند ہے اور کسی دوسرے کا گایا ہوا جو زیادہ سنتی ہیں مجھےاپنا گانا تمبا بہت پسند ہے اور سب کی پسندیدہ شخصیت میڈم نور جہاں کو زیاد سنتی ہوں میرا خیال ہے کہ وہ کمال کی گلوکارہ تھیں
شوبز کی کن شخصیات سے متاثر ہیں اور اگر کسی ایک شخصیت کا نام لینا پڑے تو کس کا نام لیں گی میں اگر کسی ایک شخصیت سے زیادہ متاثر ہوں تووہ ہیں بابرہ شریف کیونکہ وہ ایک وراسٹائل اداکارہ ہیں پیار بارے ہمارا سوالتھا کہ سچ بتائیں کیا کبھی کسی سے پیار ہوا اگر ہوا تو نتیجہ کیا نکلا تو انہوں نےمسکراتے ہوئے کہا ظاہر ہے پیار تو ہر کسی کو ہوتا ہے اور نتیجہ بھی وہی نکلا جو سب نکلتا ہے
زندگی کیا ہے آپ کے خیال میں زندگی ایک سفر ہے جو ایک بار ملتی ہے اس کو بھرپور انجوائے کریں آٹو گراف دینا کیسا لگتا ہے اور اس پہ عام طور پہ کیا لکھتی ہیں آٹو گراف دینا کسے پسند نہیں میں شخصیت کو دیکھ کے آٹوگراف دیتی ہوں آپکو کونسی باتیں غمگین کرتی ہیں اور کونسی بات خوشی کا باعث بنتی ہےجواب دیاجعلی مسکراہٹ اور خوشی اس وقت جب کوئی اپنا مجھ سے خوش ہوتا ہے تب بہت اچھا محسوس کرتی ہوں
کیا آپ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں جواب۔بالکل شکرالحمداللہ خدا کا بہت کرم ہے کہ اس نے اس قابل سمجھا اور نوازاپسندیدہ کھانے کونسےکونسے ہیں میں زیادہ کھانے پینے کا تردد نہیں کرتی ویسے چائینز پسند ہیں اور چونکہ لاہور ی ہوں اس لیئے پاکستانی کھانے زیادہ پسند ہیں کیا آپکو کوکنگ آتی ہے اور آپ کونسے کھانے اچھے بنا لیتی ہیں تھوڑی بہت کوکنگ کر لیتی ہوں لیکن زیادہ نہیں عیدکا دن کیسے گزرتا ہےبہت مصروف فیملی، رشتہ دار اور دوستوں کے ساتھ بھرپور گزرتا ہےانجوائے کرتے ہیں
کیا آپ صرف عیدی لیتی ہیں یا دیتی بھی ہیں ہلکا سا قہقہ لگاتے ہوئےجواب دیا یہ تو لینا دینا پڑتا ہے بڑوں سے لیتی ہوں اور چھوٹوں کو دیتی ہوں آپ کاپسندیدہ لباس کونسا ہے اور اس عید کیلئے کونسے ڈریسز تیار کرائے ہیں عام طور پہ مجھے سادہ لباس ہی پسند ہے عید چونکہ ایک خاص تہوار ہوتا ہے اس لیئے شلوار قمیض خاص طور پہ تیار کرواتی ہوں اور عید کی صبح چوڑیوں مہندی کے ساتھ سجنا سنورنا اچھالگتا ہےآپ کا اپنے پرستاروں سے رویہ کیسا ہوتا ہے اور جب کوئی پیچھے ہی پڑ جائے توکیسے جان چھڑاتی ہیں اپنے پرستاروں کے ساتھ میرا رویہ بہت اچھا ہوتا ہے اوراگر کوئی پیچھے ہی پڑ جائے تو نظر انداز کرتی ہوں ویسے آجکل کے پرستار بہت اچھےہیں تنگ نہیں کرتے
پسندیدہ رنگ اور موسم کونسا ہےسبھی رنگ پسند ہیں اورموسم بھی سارے اچھے لگتے ہیں کیونکہ ایک ہی طرح کے موسم سے آپ بیزار ہو جاتے ہیں پاکستانی ڈراموں کے موجودہ معیار سے کس قدر مطمئن ہیں بالکل مطمئن ہوں بلکہ ہزار فی صدمطمئن ہوں کیا آج کل کے پاکستانی ڈرامے ہمارے معاشرےکی عکاسی کرتے ہیں جی اب ہمارے ڈرامے معاشرے اور ماحول کے مطابق ہیں ہاں البتہ کچھ عرصہ ہم اس سے ہٹ گئےتھے
لیکن اب ٹھیک ہےآپ کے آنے والے پراجیکٹ کونسے ہیں ذرا ان کے بارے بتائیں میرےچار پروگرام آن ایئر ہیں تین پی ٹی وی پہ ایک اے پلس پہ ا سکے علاوہ میں اپنی نئی لبم پہ توجہ دے رہی ہوں ان شااللہ بہت جلد آپ کے سامنے پیش کرونگی خوشی کی خبر سبسے پیلے کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں اور جب دکھی ہوں تو کون یاد آتا ہے خوشی کی خبراپنی فیملی کے ساتھ شیئر کرتی ہوں اور جب دکھ ہوتا ہے تو امی بہت یاد آتی ہیں
کیا آپ اپنی اب تک کی پرفارمنس اور موجودہ زندگی سےمطمئن ہیں جواب ملا فنکار کبھی اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتا لیکن میں نے جتناکام کیا ہے مطمئن ہوں اچھا کوئی آخری بات یا اپنے چاہنے والوں کے نام کوئی پیغام
کسی پہ تنقید کرنے سے پہلے یہ سوچیں کہ کیا آپ خود وہ کام کرتے ہیں یا نہیں اگرہاں تو پھر تنقید کس بات کی اور اچھی بات تو یہ ہے کہ اچھے بنیں اور اچھا سوچیں